اونتی پورہ میں البدر سے وابستہ دو بالائے زمین کارکن گرفتار، چھ لاکھ روپے نقدی بر آمد

گاندربل میں حزب المجاہدین کا نیٹ ورک بے نقاب ، تین نوجوان گرفتار ، قابل اعتراض مواد بر آمد

سرینگر/15ستمبر: جنوبی قصبہ اونتی پورہ میں پولیس نے عسکری تنظیم البدر سے وابستہ دو بالائے زمین کارکن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6لاکھ روپے بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ادھر پولیس نے گاندربل میں حزب المجاہدین کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج و پولیس نے منگل کی صبح ایک مشتر کہ کارورائی کے دوران کھریو لدو کراسنگ پر البدر سے وابستہ جنگجووں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان شوپیان کی طرف پیسہ لیکر جا رہے تھے اور ان کے قبضے سے چھ لاکھ روپے کی نقدی رقم بھی بر آمد کر لی گئی ہے جو جنگجوئوں کیلئے فنڈ تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی شناخت رئیس الحسن ساکن گڈی کھل اور مشتاق احمد میر ساکن ڈاڈہ سرہ کے بطور کی گئی ہے اور اں سے قابل اعتراض چیزیں بھی بر آمد کی گئی ہیں۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے قبضے سے چھ لاکھ روپے کی رقم بر آمد کر لی گئی ہے اور اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ا دھر گاندربل میں پولیس نے حزب المجاہدین کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جس دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس بات کی اطلاع ملنے کے بعد کہ پاکستان میں موجود ایک جنگجو فیاض احمد ساکن چنہار گٹلی باغ نے وسطی کشمیر میں تین نوجوانوں کو جنگجویانہ سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے کہا ہے ،جس کے بعد پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔آپریشن کے دوران ارشد احمد خان ولد محمد الطاف خان ساکن وائل وڈر گٹلی باغ، ماجد رسول راتھر ولد غلام رسول راتھر ساکن بیہامہ اور محمد آصف نجار ولد عبد ال رزاق نجار ساکن بیہامہ گاندربل کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدگان سے قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔بعد ازاں پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے تین گرینیڈوں کا پتہ بھی بتایا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.