پلوامہ کے لاپتہ ہوئے نوجوان کو پولیس و فوج نے بازیا ب کیا ؛کونسلک کرکے نوجوان نے خود سپردگی کی / پولیس ذرائع
سرینگر/15ستمبر: چند روز پہلے لاپتہ ہونے والے پلوامہ کے ایک نوجوان کو فوج اور پولیس نے مشترکہ کوشش کے بعد بازیاب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کو ہتھیار چھوڑنے پر مائل عسکریت سے واپس لایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق فوج اور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چرسو نامی گائوں سے تعلق رکھنے والا ایک 21برس کا نوجوان جس نے مبینہ طور پر جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی تھی کو ہتھیار ڈالنے پر مائل کردیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج نے پلوامہ کے چرسو علاقے سے تعلق رکھنے والے لاپتہ طالب علم، جس نے مبینہ طور پر جنگجووں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی، کو باز یاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موصوف طالب علم نے کونسلنگ کے بعد خود سپردگی کی ہے۔سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ کے چرسو سے لاپتہ 21 سالہ طالب علم کو رابطہ ٹریسنگ کے ذریعے باز یاب کیا ہے۔ اس دوران پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واپس آئے ہوئے نوجوان کو جلد ہی اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔
Comments are closed.