لداخ میں بھی کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری؛ تازہ ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 40تک پہنچ گئی
سرینگر/14ستمبر: جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ہے اور تازہ ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 40تک پہنچ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لداخ میں بھی کورنا وائرس کی قہر سامانیوں جاری ہے ۔ جہاں مثبت معاملات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے وہیں اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور تازہ معاملے میں کورنا میںمثبت پانے کے بعد 80سالہ خاتون کی اسپتال میںموت واقع ہوئی ہے ۔ انتظامیہ کے ایک سنیئر افسر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تازہ ہلاکت کے بعد لداخ میں اموات کی تعداد 40تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 17ہلاکتیں لداخ جبکہ دیگر 23کرگل میں ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ لداخ میں ابھی تک 3345افراد کورنا سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ جن میں سے ابھی تک 2436مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کورنا وائرس کا مکمل طور پر روکتھام کیا گیا اور جلد ہی لداخ کو کورنا سے پاک کیا جائے گا۔
Comments are closed.