سرینگر/14ستمبر: سرحدی ضلع کپوارہ کے مقام شاہ ولی گائوں میں سوموار کو ایک ریچھ اچانک نمودار ہوا جس نے ایک شہری پر حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا جسے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا اس واقعے کی وجہ سے علاقہ بھر میں شدید شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے مقام شاہ ولی کے نزدیک سوموار کو اُس وقت لوگوں میں خوف و ہرال کی لہر دوڑ گئی جب ایک ریچھ نے 70برس کے ایک شہری محمد احسان شاہ ولد غلام قادر شاہ پر اچانک حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا ۔ مذکورہ شہری کو خون میںلت پت نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ دریں اثناء اس واقعے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے اور لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ جنگلی جانوروں کو بستیوں میں جانے سے روکنے میں ناکام ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں جنگلی جانور آئے روز عام انسانوں پر حملہ کردیتے ہیں ۔ اس ضمن میں جب متعلقہ محکمہ کے ذمہ داروں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کو بستیوں سے دور رکھنے کیلئے کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔ انہوںنے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی جنگلی جانور کو دیکھ کر اس پر حملہ نہ کریں بلکہ محکمہ وائلڈ لائف کو اس بارے میں اطلاع دیں جو جانوروں کو قابو کرکے محفوظ مقامات پر لے جاسکتے ہیں ۔ ادھر سنبل بانڈی پورہ میں ایک دوشیزہ اپنے گھریلو کام کے دورا ن برقی رو کی ترسیلی لائن چھو جانے سے لقمہ اجل بن گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سنبل قصبہ کے اوڑینہ نامی گائوں میں 19برس کی ایک دوشیزہ فرہانہ دختر غلام حسن ڈاراپنے گھر کے کام میں مصروف تھی جس دوران دوشیزہ کا ہاتھ اچانک برقی رو کی ترسیلی لائن چھو جانے سے بے ہوش ہوکر گر پڑی ۔ مذکورہ دوشیزہ کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قراردیا ۔ اس واقع پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا۔ ادھر پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.