سرینگر/14ستمبر: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ۔ اسکے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کیا ۔ ادھر منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے ہندواڑہ پولیس نے ماگام ہندوارہ علاقے میں بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا۔ سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے بٹہ پورہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 10 کلو گرام خشخاش پھوست کا بھوسہ ضبط کر لیا۔ اس کی شناخت مشتاق احمد وانی ساکن بیگ پورہ اونتی پورہ کے طور پر ہوئی ۔مذکورہ منشیات فروش کو گرفتارکیا گیا ۔ پولیس اسٹیشن اونتی پورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 125/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مذید تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کی طرف سے ترال ، اونتی پورہ ، پامپور اور کھروَ علاقوںکے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔ادھر ہندواڑہ پولیس نے ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکروردی ’آئی پی ایس‘ کی ہدایات پر منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ہندواڑہ ماگام علاقے میں کئی کنال اراضی پر پھیلی ہوئی خود کاشت بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا۔ پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔ مقامی لوگوں نے منشیات کے خلاف ہندواڑہ پولیس کی کاروائی کی کافی سراہانہ کی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.