کورنا لاک ڈائون کے چلتے فیس میں رعایت دینے کا مطالبہ ؛گورئمنٹ وومنز کالج سرینگر کی طالبات کو سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر/12ستمبر: فیس میں کمی لانے کے مطالبہ کو لیکر گورئمنٹ وومنز کالج سرینگر میں زیر تعلیم درجنوں طالبات نے پریس کالونی سرینگر میں زور دار احتجاج کیا ۔ سی این آئی کے مطابق سنیچروار کی صبح وومز کالج سرینگر میں زیر تعلیم درجنوں طالبات پریس کالونی سرینگر میں نمودار ہوئی جس دوران انہوں نے فیس میں رعایت دینے کے حق میںنعرہ بازی کی ۔ اس موقعہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے احتجاجی طالبات کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سے مکمل لاک ڈائون کے باعث تمام سرگرمیاں بند پڑی ہوئی ہے ۔اور ان حالات میں ان کے والدین بھی گھروں میں بیکار پڑے ہوئے تو اور ان حالات میں ان کیلئے فیس ادا کرنا انتہائی مشکل بات ہے۔ اس موقعہ پر ایک طالبہ نے بتایا کہ ان کا والد دن بھر مزدوری کرکے کماتا تھا تاہم مارچ مہینے سے بھی وہ گھر میں بے کار بیٹھا ہے اور اب گھر کے خرچہ اٹھانا نا ممکن بن گیا ہے تو میری فیس کس طرح سے ادا کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہ حالات میں ان کیلئے کالج کا فیس ادا کرنا ممکن نہیں ہے اور مطالبہ کیا کہ فیس میں رعایت دی جائے تاکہ وہ فیس جمع کر سکے ، بانڈی پورہ کی ایک اور طالبہ نے بتایا کہ کورنا وائرس کے باعث وادی کشمیر میں حالات انتہائی سنگین بن چکے ہیں اور گزشتہ چھ ماہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باہر نکلنا کسی خطرہ سے کم نہیںہے تو اان حالات میںوہ کہاں سے فیس لائیں گے اور پھر اسکو کالج میں بھر سکتے ہیں۔ احتجاجی طالبات نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فیس میں رعایت دی جائے تب ہی وہ جاکر فیس ادا کر سکتے ہیں بصورت ان کا تعلیمی سال ضائع ہو سکتا ہے ۔

Comments are closed.