اجس بانڈی پور ہ کی دو لڑکیوںکو دلی پہنچانے کی کوشش ناکام ؛سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوجی اہلکار ڈونوں لڑکیوں کے ساتھ گرفتار ،تحقیقات شروع
سرینگر/12ستمبر/سی این آئی// سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹورسٹ پولیس نے فوجی اہلکار کی جانب سے دو لڑکیوں کو بیرون ریاست منتقل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تینوں کو پولیس کے حوالہ کر دیا ۔ سی این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائے اڈے پر ٹورسٹ پولیس نے فوجی اہلکار اور اجس بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیو ں کو اس وقت حراست میںلیا جب وہ مشکوک حالت میں دلی جانے والے طیارے میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اجس بانڈی میں قائم 13آر آر فوجی یونٹ کا اشوک کمار ساکنہ اتر پردیش نامی فوجی اہلکار اجس بانڈی پورہ کی دو لڑکیوں جن میں سے ایک کی عمر 23سالہ کی ہے اور دوسری کمسن ہے کو اپنے ساتھ دلی لیجانے والا تھا ۔ جس دوران ہوائی اڈے پر تعینات ٹورسٹ پولیس نے ان کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تینوں کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا اور انہیں پوچھ تاچھ کیلئے پولیس اسٹیشن ہمہامہ پہنچا دیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے جبکہ دونوں لڑکیوں کے گھر والوں کو بھی بلایا گیا اور فوجی اہلکار کو بھی تفتیش کیلئے اپنے یونٹ کے سپرد کر دیا جائے گا ۔
Comments are closed.