ہند چین کشیدگی :فوج کسی بھی جارحیت کا بھر پور اندا ز میں جواب دینے کیلئے تیار / جنرل بیپن راوت

ہندوستانی فوج اپنی خود مختاری اور سالمیت سے کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا

سرینگر/12ستمبر: لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت اور چین کے مابین بڑھتی کشیدگی کے چلتے چیف آف ڈئفنس سٹاف جنرل بیپن راوت کا کہنا ہے کہ فوج کسی بھی کارروائی کا بھر پور انداز میں جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج اپنی خود مختاری اور سالمیت سے کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پارلیمنٹ اسٹینڈ نگ کمیٹی کی دفاعی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جبرل بیپن رائوت نے کہا کہ لداخ سے چین میں لگنے والی سرحد کی حفاظتی اور انہیں بھر پور جواب دینے کیلئے فوج نے تمام اقدامات اٹھائیں ہے اور واضح کر دیا ہے کہ حقیقی کنٹرول لائن پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھر پور جوا ب دینے کیلئے فوج متحرک اور چوکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے ہو رہی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور جو بھی کوشش ہو رہی ہے اس کا بھر پور انداز میں جواب دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ ہندوستانی فوج اپنی خود مختاری اور سالمیت سے کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ کے تئیں ہندوستانی فوجیوں کا رویہ ہمیشہ سے بہت ذمہ دارانہ رہا ہے، لیکن ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے تئیں ہمارے عہد کو لے کر کوئی خدشہ نہیں ہونا چاہئے۔ یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا جس دوران ہند چین افواج کے مابین کئی مرتبہ آمنا سامنا بھی ہوا ۔ اور گزشتہ دنوں ہوائی فائرنگ بھی ہوئی جس کے بعد دونوںممالک کے تعلقات میںکافی کشیدہ ہوئے ۔

Comments are closed.