سرینگر/11ستمبر/سی این آئی// گاندربل میں کوروناوائرس میں مبتلاء دکاندار کو ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور اپنے گھروں میں کورنٹائن میں نہ رہنے اور کوروناوائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک دکاندار جلال الدین نجار ود محمد صادق نجار ساکن گرج گاندربل کا کووڈ ٹسٹ پازیٹو آنے کے بعد حکام نے اس کو اپنے گھرمیں کورنٹائن میں رہنے کی صلاح دی ہے تاہم مذکورہ شخص نے بیہامہ میں دکان کو کھول دیا جس کی وجہ سے اس کے ذریعے ضلع میں کوروناوائرس مزید پھیلنے کا امکان پیدا ہوا ہے ۔اس دوران پولیس نے مذکورہ دکاندار کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور سرکاری ہدایت نامہ نہ ماننے اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرکے اس کے خلاف متعلقہ دفعات FIR No. 196/2020 U/S 269, 270 IPCکے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی کسی بھی کوشش سے باز رہے جس سے ضلع میں کوروناوائرس پھیلنے کا اندیشہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس میں مبتلاء کسی بھی شخص کو باہر آزاد گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی جوبھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.