سرینگر/11ستمبر: جمو ں کشمیر میں جمعہ کی اعلیٰ صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کہیں سے بھی کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.3ریکارڈ کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے مخیلف علاقوں میں جمعہ کی اعلیٰ صبح اس وقت افرا تفری پھیل گئی اور لوگ گھروں سے باہر آئے جب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی اعلیٰ صبح جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور ان جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر4.3ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز بھارت اور پاکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔محکمہ موسمیات کے زلزلے کے جھٹکے سے کسی بھی جگہ سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں شدید زلزلے اس سے قبل بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں جس دوران کافی جانی و مالی نقصان ہو گیا جس کے باعث لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.