سرینگر/11ستمبر/: لداخ میں ہند چین کشیدگی کے بیچ لائن آف کنٹرو ل پر پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے اور جنگ بندی معاہد ے کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے ۔جمعہ کو مسلسل دوسرے روز بھی پونچھ کے منکوٹ علاقے میں ایک مرتبہ پھرہند پاک افواج کے مابین آمنا سامنا ہوا جس دوران دونوں ممالک کے افواج نے ایک دوسرے کی کو نشانہ بنا کر فائرنگ اور شلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی دو دکانوں کو جزوی نقصان ہوگیا ۔ ادھر راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں فوجی میجر سمیت دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق ہند وپاک سرحدوں پر کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جمعہ کو مسلسل دوسرے روز بھی سرحدوںپر کشیدگی کا ماحول دیکھنے کو ملا ۔دفاعی ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے اس حملے کا ’’بھرپور اور موثر‘‘ جواب دیا جس کے نتیجے میں نزدیکی کئی دکانوں کوجزوی نقصان پہنچ گیا ۔ ادھر سرحدوںپر مسلسل جنگ بندی کی معاہدے کی خلاف ورزی سے سرحدی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور وہ خوف و دہشت میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران لائن آف کنٹرول پر راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میںزیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی میجر سمیت دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق حادثہ جمعہ کی اعلیٰ صبح پیش آیا جب فوجی میجر اور دیگر دو فوجی اہلکار معمول کے گشت پر تھے جس دوران زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ اچانک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اور اس دھماکے میں فوجی میجر اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دونوں فوجی اہلکاروں کو علاج و معالجہ فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.