اوڑی میں ایک خاتون بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل ؛ لولاب میں بھائی کے ٹریکٹر سے بھائی گر کر ہلاک

سرینگر/11ستمبر: بارہمولہ کے اوڑی قصبہ میں ایک 40برس کی خاتون اپنے گھر میں کام کے دوران بجلی کی تار چھونے سے کرنٹ کی زد میں آکر ہلاک ہوئی ہے ۔ ادھر لولاب میںٹریکٹر پر سوار دو بھائی کہیں جارہے تھے جس دوران ایک بھائی ٹریکٹر سے گر کر ہلاک ہوا ۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبہ میں ایک 40برس کی خاتون خالدہ بیگم اہلیہ محمد اشرف شیخ اپنے گھر میں کام کے دوران برقی رو کی زد میں آکر بے ہوش ہوکر گرپڑی ۔ مذکورہ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں اگرچہ ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ دریں اثناء لولاب کپوارہ میں ٹریکٹر سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوا ہے ۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں لولاب ایک شخص ٹریکٹر سے گر کر ہلاک ہوا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ محراج الدین میر ولد سمندر میر ساکن پتو شاہی لولاب اپنے بھائی کے ساتھ ٹریکٹر پر کہیں جارہا تھا جس دوران وہ ٹریکٹر سے گر کر شدید زخمی ہوا ۔ اس کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔

Comments are closed.