سرینگر/09ستمبر: جنوبی قصبہ ترال کے امیر آباد علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک نوجوان آخروٹ کے درخت سے گرکر لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر لنگیٹ میں سڑک حادثہ میں راہگیر زخمی ہو گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں ترال سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ امیرا آباد علاقے میں ایک نوجوان عرفان احمد تراگ ولد محمد ایوب تراگ آخروٹ کے درخت سے گر کر شدید طور پر زخمی ہو گیا ، اگرچہ مذکورہ نوجوان کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچا دیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ ادھر نوجوان کے موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ادھر ہندوارہ کے لنگیٹ شارٹھ گنڈ علاقے میں اس وقت ایک راہ گیر زخمی ہو گیا جب تیز رفتار سومو گاڑی نے اس کو ٹکر ما ر دی ۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد احسن لون ولد محمد جبار لون نامی شہر ی سڑک کے کنارے سے چلا رہا تھا جس دوران تیز رفتار گاڑی نے اسکو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور زخمی ہو گیا ۔ زخمی شہری کو علاج و معالجہ کیلئے ہند وارہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.