آےآرٹی او کپوارہ کی جانب سے ہندوارہ چیکنگ، چالان درج 13ہزار دو سو بطور جرمانہ وصول

مورخہ 09اگست 2020کو گاڑیوں کے آمد رفت کے سلسلے میں آے آر ٹی اوکپوارہ محمد مختیار صوفی نے کپوارہ کے کئی مقامات کا دورہ کیا جن میں ویلگام،ماگام،تارتھپورہ،ہندوارہ ،زچلڈارہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔موصولہ دوراہ کے دوران مذکورہ آفیسر سمیت ملازمین نے اس دوران 13200 روپیہ بحیثیت جرمانہ وصول کیا اور 09گاڑیوں کو بلیک لیسٹ 06گاڑیوں کو موقع پر ہی بغیر کاغذات پایا۔مذکورہ آے آر ٹی اُو نے لوگوں کو اپیل کرتے ہوئے یہ بتایا کہ وہ تمام ایس اُو پیز کو اپنائیں اور ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ وہ مذکورہمحکمہ کی طرف سے دئے گئے حکم نامے کے مطابق ریٹ لیسٹ کا بھر پور پابند رہیں اور عوام ہمارے ساتھ وقتاً فوقتاً اس بارے میں باخبر رکھنے کی کوشش کریں اور ہم عوام کے ساتھ ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا رہ کر اپنی دیوٹی انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔

Comments are closed.