سرینگر جموں شاہراہ پر پھر تازہ پسیاں گر آئی ، ٹریفک کی آمد رفت معطل
مختلف مقامات پر سینکڑوں مسافر و مال بر دار گاڑیاں درماندہ ، کام ہنگامی بنیادں پر جاری
سرینگر/25اگست: سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر زمینی تودے گر آنے کے بعد شاہراہ کو ایک مرتبہ پھر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی اعلیٰ صبح سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پسیاںگر آئی جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد رفت بند ہوئی ۔ نمائندنے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جموں شاہراہ پر متعدد مقامات پر زمینی تودے گر آنے بعدشاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ پرضلع رام بن کے بٹوٹ علاقے میں زمینی تودے گر آئے۔ حکام نے کہا کہ تازہ تودے صبح پانچ بجے گر آئے جس کے بعد ٹریفک کی آوا جاہی رک گئی۔حکام نے مزید کہا کہ زمینی تودے گر آنے سے شاہراہ کا ایک حصہ خراب ہوا ہے۔شاہراہ کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر کام شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی اس کا ہنگامی بنیادو ں پر صاف کرنے اور شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔ مزدور اور مشینری کام پر ہیں تاکہ شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کے قابل بنایا جاسکے۔شام دیر گئے تک شاہراہ کو صاف کرنے کا کام جاری تھا ۔ خیال رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ بار بار بند ہونے کے نتیجے میںمسافروں کو کافی ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں مال بردار گاڑیاں درماند ہو نے کے باعث اشیاء خوردنی کی قلت پائی جا رہی ہے ۔ ایجنسی
Comments are closed.