مٹی کے تودے کے نیچے آکر رہائشی ڈھانہ دہہ گیا ؛نیند میں ہی تین افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ، کئی مویشی بھی ہلاک

سرینگر/25اگست: ریاسی میں مٹی کے تودے کے نیچے آکر تین افراد زندہ دفن ہوکر لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ جبکہ تودے کے نیچے کئی مویشی بھی آکر ہلاک ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ریاسی جموں میں 24اور 25اگست کی درمیانی رات کو موہر ریاسی میں ایک پہاڑی سے مٹی کا تودہ گرآیا جس کے نتیجے میں ایک رہائشی ڈھانچہ ڈہہ گیاجس میں 30سالہ خلیل احمد اس کی اہلیہ 24برس کی رخسانہ بیگم اورمحمد اسلم ولد محمد رفیق ساکنان ماہور ریاسی نیند میں ہی موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ واقع پیش آنے کے ساتھ ہی پولیس پارٹی جائے وقوع پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے تمام نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی لوازمات کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کی ۔ اس دوران پولیس ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں کئی مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں

Comments are closed.