سرینگر/24اگست: کورنا وائرس کے کیسو ں میں اضافہ کے بعد ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے 28اگست تک ضلع میں دوبارہ لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا ہے اور اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے با ضابطہ طور پر حکمنامہ جاری کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ میں کورنا وائرس کے بڑھتے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے 28اگست تک دوبارہ لاک ڈائون نافذ کر دیا ہے ۔ سوموار کو اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے ضلع میں دفعہ 144کے تحت دوبارہ پابندیاں عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 25اگست سے 28اگست تک نافذ عمل رہے گا ۔ اس دوران ضلع میں تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بند رہے گی جبکہ مین ٹاون بارہمولہ ، سوپور ، پٹن ، کنزر ، ٹنگمرگ ، کریری ، واگورہ ، وتر گام ، روہامہ اور ڈنگی وچھ کے بازار مکمل طور پر بند رہیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع میں نجی ٹرانسپورٹ کی آو جاہی پر بھی مکمل طورپر پابندی عائد رہے گی جبکہ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر بارہمولہ کو ہددایت دی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.