جموں میں 14ہزار8سو 33غیر مقامی افراد کو ملی ڈومسائل سرٹفکیٹ
غیر یوٹی افراد کو اسناد فراہم کرنے سے پہلے پوری طرح سے جانچ پڑتال ہوتی ہے / صوبائی کمشنر
سرینگر/24اگست: ضلع جموں میں 14,833غیر مقامی افراد میں ڈومسائل اسناد اجر ا کی گئیں ہیں جبکہ اب تک جموں میں 1,55, 358لاکھ ڈومسائل اسناد اجراکی گئیں ہیں اس دوران انتظامیہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر ڈومسائل اسناد فراہم کی جائیں گی ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق یوٹی جموں کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کے حق میں ڈومسائل سرٹفکیٹ کی اجرائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جموں ضلع میں اب تک کل 1,55, 358لاکھ ڈومسائل اسناد اجراکی جاچکی ہیں جن میں سے 14,833غیر مقامی افراد کے حق میں اجرا کی جاچکی ہے جبکہ پرمننٹ ریذیڈنس سرٹفکیٹ (پی آر سی ) 1, 38, 732 اجرا کی جاچکی ہے ۔ اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنر جموں وجے کمار شرما نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ شہریوں کو ڈومسائل اسناد بغیر کسی تاخیر اور بغیر کسی رُکاوٹ کے فراہم کی جاسکیں۔انہوںنے کہا کہ محکمہ مال کے افسران اپنے وارڈوں میں جاکر پی آر سی ہولڈروں کو موقعے پر ہی ڈومسائل سرٹفکیں اجرا کرتے ہیں جبکہ غیر مقامی شہریوں کو پہلے مطلوبہ دستاویزات داخل کرنی پڑتی ہے اور جانچ پڑتال کے بعد ہی ان کے حق میں ڈومسائل سرٹفکیٹ اجرا ہوتی ہے ۔ شرماء نے کہا ہے کہ غیر مقامی شہریوں کو ڈومسائل سرٹفکیٹ فراہم کرنے سے پہلے ان کے یہاں پر گزارے گئے وقت کی مکمل جانچ ہوتی ہے اور اس سلسلے میں مطلوبہ اسناد کی جانچ پڑتال ہوتی ہے اور متعلقہ افسران موقعے پر جاکر مشاہدہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موقعے پر اسناد کی اجرائی صرف پی آر سی ہولڈروں کیلئے ہی ہے ۔ ایجنسی
Comments are closed.