سرینگر /23اگست /کے پی ایس :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی بیشتر سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہیں۔جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور حادثات ہونے کے خطرات لاحق ہیں۔ کے پی ایس نمائندے کے مطابق علاقہ اوڑی کی بیشتر سڑکوں بشمول بونیار،زمزم پورہ ا کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ان سڑکوں میں ایسے گھڑے اور خندق ہوئے ہیں جس سے ہروقت حادثہ پیش آنے کا خطرہ لاحق ہے اور لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا متعلقہ محکموں کی عدم توجہی سے فنڈس واگذار ہونے کے باوجود بھی متذکرہ سڑکیں ویران ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگوں کی پریشانیاں آئے بڑھ رہی ہیں ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کے پی ایس نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے اور سینکڑوں علاقوں کے لوگوں کی آواجاہی کافی مشکل اور گھمبیر بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالی کولیکر لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کیخلاف متعدد بار احتجاجی دھرنے دئے تاہم کافی یقین دہانیوں کے باوجود بھی خاطر اقدام نہیں اٹھائے گئے ۔اس سلسلے میں انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑکوں کی تجدیدومرمت پر برقی رفتار سے کام شروع کیا جائے جس سے عوام کے مشکلات کا ازلہ ہوسکے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.