محرم الحرام کے سلسلے میں آن لائن مشاعروں کا آغاز ؛جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام کے زیر اہتمام قومی سطح پر آن لائن حسینی مشاعرہ منعقد

سرینگر /23اگست/کے پی ایس: محرم الحرام کے سلسلے میں حسینی مشاعروں کا آن لائن آغاز ہوا ہے ۔اس سلسلے میں وادی کی محرک ادبی تنظیم جموں وکشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے قومی سطح پرآن لائن حسینی مشاعرہ منعقد کرکے ایک مثال قائم کی۔ مشاعرے میں جموں کشمیر کے علاوہ مغربی بنگال، بہار، اْتر پردیش، مدھیا پردیش،پنجاب، علی گڑھ، لکھنو اور راجدھانی دہلی سے وابستہ شعراء نے حضرت امام حسین علیہ السلا م کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مجلس کی صدارت کلکتہ کے ڈاکٹر امام اعظم نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر شفق سو پوری تھے۔ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شبیر احمد شبیر اور رشید کانسپوری ایوان صدارت میں موجود تھے۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے زبیر پٹھان نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ؐپیش کرنے کی سعادت محمد سید قادری نے حاصل کی۔اس کے بعد ڈاکٹر بشیر احمد غمگین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔بعدازاں خراج عقیدت پیش کرنے کا آغاز ہوا ۔سب سے پہلے دہلی کے نامی گرامی شاعر درد دہلوی نے اپنا خراج پیش کیا۔ جن شعراء نے اپنا خراج عقیدت حضرت امام حسین علیہ سلام کو پیش کیا ان میں گلزار جعفر کپواڑہ کشمیر، محبوب ھلوری اترپردیش، اشرف عادل سرینگر، ڈاکٹر علی امروہوی علی گڑھ، ڈاکٹر عظیم دیواسی مدھیا پردیش، عبدالرحمن سکندر بڈگام کشمیر،ڈاکٹر احمد معراج مغربی بنگال، ڈاکٹر مجیب صدیقی، مرغوب اظہر فاطمی بہار، سکندر امروہوی نی دہلی، رشید کانسپوری بارہمولہ کشمیر، شبیراحمد شبیر ڈنگی وچھہ بارہمولہ کشمیر، ڈاکٹر شفق سو پوری سرینگر کشمیر، ڈاکٹر امام اعظم کلکتہ۔پروگرام کی فلم قریبن دو گھنٹے کی ہے جو تعمیل ارشاد کے مدیر ناظم نذیر نے جے کے ایس ایم بی کے وٹس ایپ پیج پر رلیز کی پروگرام بیک وقت مرکز آفشل فیس بک، وٹس ایپ اور یو ٹیوب چنل پر نشر ہوا۔ مجلس کے جج حضرات رشید کانسپوری اور عبدالرحمن سکندر تھے۔ مجلس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے جن حضرات نے اپنا قیمتی وقت اس بابرکت مجلس کیلیے وقف کیا تھا۔ ان میںناظم نذیر،مبارک احمد سربراہ جے کے ایس بی، جنرل سیکرٹری غلام محی الدین میر، سیکرٹری ڈاکٹر بشیر احمد غمگین، ایڈوائزر مجید مسرور، نور محمد وانی بڈگام، طاہر سلطان، غلام نبی کمار، محمد اسحاق اور حاجی علی۔ مجلس کے کارڈنیٹر محمد سعیدقادری قابل ذکر ہیں اور پروگرام آرگنائز ڈاکٹر شبنم رفیق تھے۔ مجلس کے میڈیا پارٹنر روزنامہ تعمیل ارشاد، اور گلستان میڈیا نیوز ہے۔

Comments are closed.