سرینگر /23اگست /کے پی ایس : سرکاری طور سڑکوں کی تجدید ومرمت اور کشادگی کا عمل جاری رکھنے کیلئے تعمیراتی ایجنسیوں یا محکمہ آر اینڈ بی کو فنڈس واگذار کرنے کے بلند دعوے کئے جارہے ہیں تاہم زمینی سطح پر یہ دعوے سراب ثابت ہورہے ہیں ۔کیونکہ مختلف جگہوں کی سڑکیں بشمول ڈنگی وچھہ سے پازلپورہ رفیع آباد کی سڑک ویرانی کی کیفیت بیان کررہی ہیں ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق ڈنگی وچھہ سے پازلپورہ تک تقریباً12کلومیٹر سڑک کی حالات انتہائی خستہ اور ناگفتہ بہہ ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ سڑک میں ایسے گھڑے اور خندق ہوئے ہیں جس سے سے لوگوں کا عبور ومرور اور گاڑیوں کی آمد رفت مشکل بن گئی ہے اور گاڑیوں کے چلتے وقت حادثہ پیش آنے کا ہر وقت اندیشہ رہتا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ سڑک کی تجدید ومرمت اور کشادگی کیلئے فنڈس واگذار ہوئے ہیں ۔لوگوں نے سڑک کے کنارے اپنی ملکیتی زمینیں بھی چھوڑی ہیں اور مرمت کا کام بھی شروع کیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء کام اچانک ٹھپ ہوا اوکئی برسوں سے متعلقہ ٹھیکہ دار اور متعلقہ انجینئر کا کوئی اتہ پتہ ہی نہیں ہے ۔جبکہ سڑک پر چلنے والے سوسے زائد دیہات کے لوگوں کیلئے
یہ سڑک کسی عذاب سے کم نہیں ہے اور اس سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوچکی ہیں ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت نے ان کا جینا محال بنادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فنڈس واگذار ہونے کے باوجود بھی سڑک پر کام کیوں نہیں کیا جارہا ہے جبکہ رکاوٹیں ختم کی گئی ہیں ۔اس دوران ٹریڈرس فیڈریشن ڈنگی وچھہ کے صدر عبدالرشید وانی نے کے پی ایس کو بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی سے قصبہ کے دکاندار اورعلاقہ کے لوگ کافی تنگ آچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گاہکوں کو خریداری کیلئے دکاندار تک پہنچنے میں سڑک کی خراب حالت کی وجہ دشواریوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے اور گردو غبار سے سڑک کے کناروں پر واقع دکانوں کی حالت کافی ابتر ہوئی ہے جس سے تجارت بالکل متاثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سومو ایسوسی ایشن بھی اس حوالے سے نالاں ہے کیونکہ مذکورہ سڑک میں جو گھڑے اور کھڈ موجود ہیں اس سے گاڑیوں کو سخت نقصان ہوتا ہے اور حادثہ پیش آنے کاخطرہ رہتا ہے ۔ادھر نمبردار کنگروسہ محمد اسلم لون نے کے پی ایس سے بات کی کہ ڈنگی وچھہ سے راوچھہ ،چنم ،زتھن ،کنکروسہ ،پکھوارہ سے ہوتے ہوئے پازلپورہ تک سڑک کی حالت انتہائی عذاب دہ ہے انہوں نے کہا کہ بار بار متعلقہ حکام کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے اور ہر مرحلے اس معاملے کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے ضلع انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی مداخلت کرکے متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو ہدایت دیں کہ مذکورہ سڑک کی خستہ حالی کے پیش نظر اس کام پر کام شروع کرنے کی ہدایت دیں ۔تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.