جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ اور تعمیل ارشاد کے باہمی اشترک سے ہندوارہ میں طبی کیمپ کاانقاد کیا جارہاہے
کیمپ کو منعقد کرنے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں
سرینگر :۲۱؍اگست: جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ اورتعمیل شاد کے باہمی اشتراک سے 23اگست بروز اتوار کو ہندواہ میں ایک طبی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں سکمز سے وابستہ اعلیٰ ڈاکٹر صاحبان شرکت کریں گے۔
جس میں سابق ایچ او ڈی ریڈیو تھرپی سکمزڈاکٹر مقبول لون بھی موجود رہے گے۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت تشخص عمل میں لایا جائے گااور مریضوں کو مفت ادوات بھی فراہم کی جائیے گی۔کیمپ میں مریضوں کو کوروناوائرس سے بچاؤ اور تدابیر سے متعلق بھی روشناس کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں میں چونکہ طبی سہولیات سے لوگ محروم رہتے ہیں اسلئے ہم اس طرح کے پروگرامات انجام دیتے ہیں تاکہ مجبورمریض جو سینکڑوں کلو میٹر کا سفر طے کرکے سرینگر علاج کیلئے نہیں آسکتے انہیں اپنی ہی دہلیز پر طبی جانکاری دستیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش رہے گی کہ کیمپ میں علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو بہتر علاج فراہم ہو جس سے وہ مطمین ہوسکے
Comments are closed.