فوج وفورسز اہلکاروں میں خود کشی کا بڑھتا رجحان جاری؛منکوٹ پونچھ سرحد پرتعینات

فوجی اور کپوارہ میں بی ایس ایف اہلکارنے خودکشی کرلی

سرینگر/21اگست /کے پی ایس /فوجی وفورسز اہلکاروں میں خود کشی کے بڑھتے رجحان کے بیچ جموں کے پونچھ لائن۔آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔ذرائع کے مطابق منکوٹ سیکٹر ایل اوسی پر تعینات 39آر آر کے فوجی اہلکار موہت کمار نے اپنی سروس رائفل سے اپنے آپ پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی ہلاک ہوا۔ابتدائی مرحلہ میں سخت اقدام اٹھانے کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے۔تاہم۔فوجی اہلکار کی ہلاکت کے بعد قانونی لوازمات پورے کئے گئے۔اس حوالے سے ایس ایچ او میندھر منظور کوہلی نے تحقیقاتی عمل شروع کی ہے۔ادھرکپوارہ میں تعینات ذہنی کوفت میں مبتلا بی ایس ایف اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ذرائع کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔169بٹالین سے وابستہ اہلکار برنوارمیں تعینات تھا تاہم وائن کپوارہ میں قائم بنکر ڈیوٹی کے دوران خودکشی کرلی۔اہلکار کی شناخت کی ہیڈ کانسٹیبل رام کمہار کے بطور ہوئی۔اس سلسلے میں ایس ایس پی کپوارہ رام امبید کر نے خبررساں ایجسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ مہلوک بی ایس ایف اہلکار ذہنی تناو کا شکار تھا۔انہوں نے کہا کہ کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔

Comments are closed.