کورنا وائرس کی قہر سامانیاں ، مزید آٹھ اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 600تک پہنچ گئی
جموں کشمیر میںمزید 654مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ، سرینگر میں 206نئے معاملات درج
تازہ معاملات میں وادی سے 540اور جموں سے 114نئے کیس ریکارڈ
سرینگر/21اگست: جموںکشمیر میں بھی کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ جمعہ کو سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید آٹھ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 600تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں جمعہ کو مزید 654مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 32ہزار کے قریب پہنچ گئی ، تازہ معاملات میں وادی سے 540اور جموں سے 114ریکارڈ کئے گئے جبکہ شہر سرینگر آج بھی مثبت معاملات میں سب سے اوپر رہا اور سرینگر میں 206نئے معاملات درج ہوئیے ۔ ساتھ ہی 580مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ جمعہ کے روز مزید 8 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 600تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق وادی کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس سے مزید آٹھ فراد کی موت واقع ہوگئی۔جن میں سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے ، حکام کے مطابق جمعہ کو جو اموات ہوئی ان میں 61بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ 52سالہ اہلکار ، بدنیہ بڈگام کا 60سالہ شہری ، درنگہ بل پانپور کا 85سالہ شہری ، گانٹہ مولہ بارہمولہ کا 62سالہ شہری ، واگورہ کی خواتین ،کرالہ پورہ بڈگام کا 74سالہ شہری ، چھتہ بل سرینگر کی 70سالہ خاتون اور ڈلگیٹ سرینگر کا معمر شہری شامل ہے ۔ جمعہ کو مزید آٹھ ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 600تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں جمعہ کو مزید 654مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 32ہزار کے قریب پہنچ گئی ، تازہ معاملات میں وادی سے 540اور جموں سے 114ریکارڈ کئے گئے جبکہ شہر سرینگر آج بھی مثبت معاملات میں سب سے اوپر رہا اور سرینگر میں 206نئے معاملات درج ہوئیے ۔ ساتھ ہی 580مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔
Comments are closed.