بھنگ کے خلاف جنگ میں پلوامہ پولیس کی تیزی ،کئی کنال اراضی پر پھیلی کاشت تباہ

لوگ رضاکارانہ طور بھنگ کی کاشت ختم کریں بصورت دیگر کارورائی ہوگی / ایس ڈی پی او لیتر

سرینگر /19اگست: بھنگ کے خلاف جنگ میں تیزی لاتے ہوئے جنوبی ضلع پلوامہ کے پولیس ڈویژن لیتر میں پولیس نے کئی علاقوں میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے درجنوں کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت تباہ کر دی ۔ اس موقعہ پر پولیس نے لوڈ اسپیکروں کے ذریعے بھی لوگوں سے کہا کہ بھنگ کی کاشت کو رضاکارانہ طور پر تباہ کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف کارورائی عمل میںلائی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس ڈویژن لیتر پلوامہ میں پولیس نے بھنگ کے خلاف جنگ میں تیزی لائی ہے ۔ بدھ کو ایس ڈی پی او لیتر غلام حسن کی قیادت میںپولیس پارٹی نے نائب تحصیلدار لیتر کی موجودگی میں تحصیل کے کولہ پورہ علاقے سے بھنگ کی کاشت کو تباہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور ایس ڈی پی او قیادت کی میںپولیس پارٹی نے کئی کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت کو تباہ کر دیا گیا ۔ اس موقعہ پر بھنگ کی کاشت تباہ کرنے کے علاوہ پولیس نے لوڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں کو ہدایت دی کہ رضا کارانہ طور پر بھنگ کی کاشت کو تباہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایس ڈی پی او لیتر غلام حسن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے سی این آئی کو بتایا کہ ایس ایس پی پلوامہ کی ہدایت پر بھنگ کے خلاف مہم چھیڑ دی گئی ہے اور اس کی شروعات بدھ کو کولہ پورہ علاقہ سے کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ خاص طور پر پولیس ڈویژ ن لیتر میںمنشیات کے مکمل خاتمہ اور بھنگ کی بدعت کو ختم کرنے کیلئے کارورائی شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی علاقے کو اس سے پاک و صاف کیا جائے گا ۔ انہوں نے واضح کردیا کہ اس بدعت میںملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی اور کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا ۔

Comments are closed.