شوپیان کے مولو علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی؛ ایک جنگجو جاں بحق ، علاقے میں آپریشن جاری

ممکنہ طور مزید دو جنگجو رہائشی مکان میں محصور

سرینگر /19اگست : کریری بارہمولہ کے بعد جنوبی ضلع شوپیان کے مولو چترا گام علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاری مسلح تصادم آرائی میں ابھی تک ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں ابھی تک ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا اور علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع شوپیان میںموبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مولو چترا گام علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 44آر آر ، سی آر پی ایف اور ایس او جی شوپیان نے بدھ کے بعد دوپہر علاقے کو محاصر ہ میں لیا اور تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی کارورائی کے دوران جونہی سیکورٹی فورسز اہلکار اس مقام پر پہنچ گئے تو وہاں ایک رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق جنگجوئوں کی فائرنگ کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کارورائی کی اور علاقے کی طرف فوج کی اضافی کمک روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کا محاصرہ تنگ کرکے محاصرے میں پھنسے جنگجوئوںکے خلاف کارورائی شروع کر دی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں طرفین میں گولیوں کا تبادلہ میں ابھی تک ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کے ساتھ ہی خاموشی چھا گئی اور ممکنہ طور پر جنگجو کے دو ساتھیوں نے ایک رہائشی مکان میں پنا ہ لی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جھرپ جار ی ہے اور ساری صورتحال آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی واضح ہو جائے گئی ۔ پولیس افیسر کے مطابق علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس نے مشتر کہ طور پر جنگجو مخالف آپریشن عمل میںلایا جس دوران وہاں جھڑپ شروع ہوئی اور ابھی تک جھڑپ میں ایک جنگجوجاں بحق ہو گیا جبکہ علاقے میںآپریشن جاری ہے ۔

Comments are closed.