پانپور کے نزدیک شاہراہ پر المناک سڑک حادثہ ؛2افراد جاں بحق ،دوزخمی

سرینگر /13اگست /کے پی ایس: گالندر پانپور کے نزدیک شاہراہ۔پر اس وقت المناک حادثہ۔پیش آیا جب ایک ڈمپر اور سیوفٹ گاڑی آپس میں ٹکرائی ۔اس دوران دو افراد جاں بحق ہوئے اور کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ۔۔ذرائع کے مطابق پانپور کے نزدیک شاہراہ پر سیوفٹ گاڑی ،ڈمپر گاڑی زیر نمبر Jk 03F-8232کے نیچے آئی۔بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کے دوران دو افراد ازجان ہوئے ۔مرنے والوں۔کی شناخت 20سالہ راجا احمد ساکنہ کنسر ریاسی جموں کے بطور ہوئی جبکہ دوسرے کی پہنچان نہیں ہو پائی ۔اس دوران 25سالہ رفاقت احمدچیچی ولد بشیر احمد چیچی ساکنہ ڈانگر پورہ نورپورہ اونتی پورہ اور معشوق احمدکھانڈے ولد محمد رمضان ساکنہ تازی پورہ۔محمد پورہ کولگام زخمی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔۔بتایاجاتا ہے کہ ٹریفک کی۔نقل وحرکت معطل تھی۔ افسران کے جائے واردات پر پہنچنے کے بعد حادثہ کے شکار ہوئی گاڑیوں کو سڑک سے اٹھایا گیا جس سے ٹریفک بحال ہوگیا

Comments are closed.