لاک ڈاون کی کوئی ضرورت نہیں؛اگر لوگ ایس او پیز پر عمل کریں /ڈی سی سرینگر

سرینگر /13اگست /کے پی ایس :ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگرڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اپنے ایک تازہ۔بیان۔میں کہا کہ اگر لوگ کوڈ سے متعلق جاری کردہ ,SOP’s پرمن وعن عمل کریں تو لاک ڈاون۔کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ سرینگر نے مذہبی زعماءاورتجارتی ذمہ داروں سے میٹنگ کی جس میں سے یہ بات واضح کی گئی کہ اگر ضلع انتظامیہ اس ماہ۔کی16تاریخ سے 50فیصدی بازار کھولنے کی اجازت دے گی تو لوگوں کوجاری کردہ SOP’sپر عمل۔کرناہوگا ۔ تو لاک ڈاون میں مزید توسیع کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس میں آئے روز اضافہ ہونے کی۔وجہ سے انتظامیہ لاک ڈاون نافذ کرنے مجبور ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کہ ماہرین کاکہناکہ سرینگرمیں آئندہ آنے والے دنوں میں کوروناوائرس کے زیادہ سے زیادہ کیس مثبت آسکتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہم سب سرکاری طور جاری شدہ ایس اوپیز پرعمل کرکے ماسکس کا استعمال۔کریں ،سماجی دوریاں بنائے رکھیں اورتمام احتیاطی تدابیر اپنائیں ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں نے اس وقت ایس او پیز کی پامالی کی جب لاک ڈاون میں نرمی۔رکھی گئی ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے تقریباً تین ہزار مذہبی رہمناوں سے صلح و مشورہ کیا اور ہمیں امیدہے کہ مذہبی پیشوااس وقت ایس او۔پیز کو عملانے کی عوام سے تاکید کریں جب مذہبی عبادت گاہیں لوگوں کےلئے کھول دئے جائیں گے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ سرینگر کےکوڈ کیسوں میں زیادہ تر صحت یاب ہورہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔

Comments are closed.