سرینگر/13اگست/: ہند پاک افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے اور جمعرات کو ایک مرتبہ پھر سرحدوں پر تنائو کا ماحول دیکھنے کو ملا ۔ ادھر کپواڑہ کے کرنا ہ سیکٹر میں گزشتہ ہفتے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا شہری سرینگر کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا جس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد دو تک پہنچ گئی ۔ سرحدوں پر جاری تنائو کے باعث سرحدوں کے نزدیک رہائش پذیر آبادی خوف کے سائے میںزندگی گزر بسر کر رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے جانب سے ایک دوسرے کی چوکیوں کا نشانہ بنا کر فائرنگ اور شلنگ میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے شدت آئی ہے ۔ جمعرات کو ایک مرتبہ پھر سرحدوں پر اس وقت تنائو دیکھنے کو ملا جب ہند پاک افواج نے ایک دوسری کی چوکیوں کا نشانہ بنا کر ماٹر گولے داغے تاہم کسی بھی جگہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ اسی دوران کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں ایل او سی پر گزشتہ ہفتے ہند پاک کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چھ عام شہری زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک کی بعد میں موت واقع ہوئی تھی۔اوردیگر زخمی اسپتال میں زیر علاج تھے جن میں سے جمعرات کی صبح سرینگر کے اسپتال میں ایک اور زخمی زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک اور زخمی شہری نے جمعرات کی صبح یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں دم توڑ دیا۔جس کی شناخت محمد یعقوب میر ولد برکت اللہ میر ساکن کچاڈیہ باغ بلا کے بطور کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدہ شخص سکمز میں زیر علاج تھا لیکن سر میں شدید چوٹیں لگنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔سرینگر کے اسپتال میں ایک اور زخمی کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد دو تک پہنچ گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی ہند پاک افواج کے مابین سرحدی کشیدگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث سرحدوںکے نزدیک رہائش پذیر لوگ بھی خوف کی زندگی گزر بسر کر رہے ہیںاور انہوں نے بار بار یہی مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔ (/سی این آئی)
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.