ڈی سی بڈگام کی مذہبی رہنماوں سے میٹنگ؛کوروناوائرس کے خطرات سے متعلق عوام کو جانکاری فراہم کرنے پر زور
بڈگام /11اگست /کے پی ایس: وسطی ضلع بڈگام میں ضلع ترقیاتی کمشنر ایس اے مرزا نےائمہ مساجداور مذہبی رہنماوں کی ایک میٹنگ طلب کی ۔جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہمناوں اور ہر مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ڈی سی موصوف نے ائمہ مساجد اوت مذہبی وسماجی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عالمگیر وبائی بیماری کوروناوائرس کے متعلق لوگوں کو جانکاریاں فراہم کریں اور اس کے خطرات سے متعلق خبردار کریں ۔ان سے تاکید کی۔گئی کہ سرکار ی طور یا محکمہ صحت کی جانب سے پہلے ہی جاری کردہ ایڈوائزریز پر عمل کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے پر لوگوں کو متوجہ کرنے میں رول ادا کریں۔میٹنگ منعقد کرنے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ سرکاری حکم۔نامہ کے تحت 16اگست 2020 سے مساجد ،خانقاہیں اور مذہبی مقامات کھولا جائے گا جو خوش آئند قدم ہے ۔اس سلسلے میں ائمہ مساجد اور مذہبی پیشواوں سے بات کرتے ہوئے ڈی سی موصوف نے کہ یہ ہماری اجتماعی انفرادی طور مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو کوروناوائرس جیسے بڑی تیزی سے پھیلنے والی مہلک وبائی بیماری کے خطرناک نتائج اور خطرات سے متعلق عوام۔کو خبردار کریں تو اس سے بچنے کےلئے اور اس کا مقابلہ کرنے کےلئے پہلے سے ہی جاری کردہ لائحہ عمل۔پر عمل۔پیرا ہونے کی عوام کو ہدایت دیں ۔انہوں نے ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ مساجد میں جانے والے مقتدیوں ،زائرین،عقیدت مندوں اور مذہب اپنانے والوں سے تاکید کریں کہ وہ عبادت و ریاض کے دوران مذہبی مقامات پر سماجی دوریوں کو بنائے رکھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔تاکہ تاکہ اس عالمگیر وبائی سے محفوظ رہ سکیں ۔اس موقعہ پر ائمہ مساجد اور مذہبی پیشواوں نے ڈی سی موصوف کو یقین دلایا کہ وہ مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر ہجوم جمع ہونے کی اجازت نہلں دیں گے اور تمام۔احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید بھی کریں گے اور ایڈوائزریز کے تحت ہی مذہبی مقامات میں آنے کی اجازت دی جائے گی ۔
Comments are closed.