راجوری کے تین جواں سالہ نوجوان تین ہفتوں سے شوپیان سے لاپتہ

افراد خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کر دی ، کہا 17جولائی کو آخری بات ہونے کے بعد رابطہ منقطع ہوا

سرینگر/10اگست:/سی این آئی// جموں کے راجوری ضلع سے تعل رکھنے والے تین جواں سالہ مزدور کشمیر میں لاپتہ ہوگئے ہیں جس کے بعد افراد خانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں درج کرائی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق 21دنوں قبل راجوری کے تین نوجوان مزدور کشمیر میں لاپتہ ہونے کے بعد افراد خانہ نے سوموار کو پیری پولیس پوسٹ راجوری میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ راجوری کے پیری علاقے سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان امتیاز احمد ولد ساگر حسین ، ابرار احمد ولد باغہ خان اور ابر ابر احمد ولد محمد یوسف نے 16جولائی کو گھر چھوڑ کر کشمیر میں کام کیلئے یہاں کی راہ لی ۔ افراد خانہ کے مطابق گھر سے نکلنے کے بعد تینوں شوپیان پہنچ گئے جہاں انہوںنے کرایہ کا کمرہ لیا اور کچھ ضروری چیز یں بھی خرید لی ۔ انگریزی وئب سائٹ فری پریس کشمیر سے بات کرتے ہوئے نوجوانوں کے افراد خانہ نے بتایا کہ انہوں نے تینوں سے آخری بات 17جولائی کو کی تھی جس کے بعد ان سے کوئی بھی رابطہ نہیںہوا ۔ علاقے کے ایک سماجی کارکن نے بتایا کہافراد خانوں کو یہ شبہ تھا کہ انہیں کہیں کورنٹائن میں رکھا گیا ہے تاہم دن ہفتوں میں تبدیل ہو گئے اور ان کا ابھی تک کچھ اتہ پتہ نہیں معلوم ہوسکا جس کے بعد افراد خانوں نے پولیس سے رجوع کرکے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.