بانڈی پورہ میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ؛ 33غیر ریاستی مزدوروں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کئی علاقے ریڈ زون قرار

سرینگر/10اگست: وادی کشمیر میں کورنا کیسوں میں اضافہ کے بیچ شمالی قصبہ بانڈی پورہ میں33غیر ریاستی مزدوروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدمزید کئی علاقوں کو ریڈ زون میں شامل کیا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں کورنا کیسوں میںہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ کے بیچ شمالی ضلع بانڈی پورہ میں مثبت معاملات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ جس کے چلتے حکام نے مزید کئی علاقوںکو ریڈ زون میں رکھا ہے ۔ حکام نے پیر کو مذکورہ قصبہ کے وارڈ نمبر2،3، اور 4 کو ریڈ زون قرار دیا۔مذکورہ مزدوروں میں دونوں ہنر مندمگار اور مزدور شامل ہیں جو قصبہ میں ہی مختلف تعمیراتی و دیگر کام انجام دے رہے تھے۔ضلع انتظامیہ نے متعلقہ علاقوں میں دفعہ144کے تحت پابندیاں نافذ کرکے لوگوں کی نقل و حمل پر بھی پابندی عائد کی ہے۔دریں اثناء مقامی ذرائع کے مطابق پولیس اور محکمہ صحت کے حکام کو غیر ریاستی مزدوروں کو ڈھونڈنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جو ضروری قرنطین سے بچنے کے فراق میں تھے۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے معاملات میں ہر روز اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔

Comments are closed.