شمالی کمان کے فوجی کمانڈر کی عمر عبد اللہ سے ملاقات ، سیکورٹی صورتحال کی جانکاری دی
سرینگر /14مئی /
ادھم پور میں مقیم فوج کے شمالی کمان کے کمانڈر نے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے انہیں جموں کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ” کل جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ناردرن کمانڈلیفٹنٹ جنرل پراتیک شرما نے مجھ سے ملاقات کی اور موجودہ سیکورٹی صورتحال اور کنٹرول لائن اور دیگر سرحدی علاقوں میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا“۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ان کے ساتھ لیفٹنٹ جنرل پرشانت سریواستو، جی او سی 15 کور بھی تھے۔ ہماری افواج قوم کی حفاظت میں قابل ستائش کام کر رہی ہیں۔ “
Comments are closed.