گاندربل میں آگ کی ہولناک واردات ، روئی کی فیکٹری خاکستر؛لاکھوں روپیہ مالیت کا ساز سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

ریاض بٹ

گاندربل /10اگست: وسطی ضلع گاندربل کے لار ژاتھن گلاب پورہ میں اس وقت گہما گہمی کا ماحول پھیل گیا جب ایک روئی کی فیکٹری میں اچانک دن کے 3 بجے آگ نمودار ہوئی۔ آگ کی خبر علاقہ میں پہنچتے ہی سراسمیگی سے پھیل گئی۔اس دوران آس پاس کے لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے میں لگ گئے اس دوران فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاربھی فائرسروس گاڑی سمیت جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ پرقابو پانے کےلئے ہر ممکن کوشش کی ۔ تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آناً فاناً فیکٹری خاکستر ہوکر زمین بوس ہوئی ۔جبکہ اس میں موجود لاکھوں روپے کا ساز سامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نمودار ہوئی ۔

Comments are closed.