ٹی آر سی سرینگر کے قریب دلدوز حادثہ ، کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق
سرینگر /14مئی / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے ٹی آر سی علاقے میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں کپواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان لقمہ اجل بن گئے
تفصیلات کے مطابق ٹورسٹ ریسپشن سینٹر (ٹی آر سی) سرینگر کے قریب منگل کو رات کے اوقات میں ایک المناک سڑک پیش آیا
عین شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK04C-5524ٹی آر سی کے قریب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ جس کے بعد اس پر سوار د و نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے
دونوں نوجوانوں جن کی شناخت 25سالہ غلام محمد لون ولد علی محمد اور 23سالہ ریاض احمد تانترے ولد محمد یوسف تانترے ساکنا ن مژھل کپواڑہ کے بطور ہوئی کو علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرارد یا ۔
پولیس نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
Comments are closed.