اسکولی بسوں اور طلباءکو سوار کرنے والی دیگر گاڑیوں کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لازمی / قاضی عرفان

سرینگر /14مئی /

اسکولی بسوں میںکسی بھی قسم کی اور لوڈنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر قاضی عرفان نے کہا کہ تمام اسکول بسوں اور طلباءکو سوار کرنے والی دیگر گاڑیوں کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دئے گئے ہیں ۔

سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر قاضی عرفان نے کہا کہ اسکولی بسوں میںکسی بھی قسم کے اور لوڈنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکول بسوں اور طلباءکو سوار کرنے والی دیگر گاڑیوں کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دئے گئے ہیں ۔

قاضی عرفان نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرس سے واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سڑکوں پر متحرک رہے اور اسکولی گاڑیوں میں چیک کریں کہ ان میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں ہے یا نہیں او ر جو کوئی بھی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جائے گا ان کے خلاف کارورائی ہو گی ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ طلباءپر اوور لوڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان حفاظتی اصولوں کی کسی بھی خلاف ورزی کے نتیجے میں اسکول ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور متعلقہ اسکول انتظامیہ دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایک اور پیشرفت میں قاضی عرفان نے عوام کو یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں لائسنس کی حوصولی کیلئے درخواست دہندگان کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے اور تاخیر کو کم کرنے کیلئے دستیاب ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سلاٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

Comments are closed.