ویسو قاضی گنڈ میں دن دھاڑے مسلح بندو ق بردار نمودار ، بھاجپا سرپنچ کو ابدی نیند سلا دیا
جنوبی کشمیر میں پے در پے حملوں کے بعد پنچوں اور سر پنچوں میں خوف و دہشت کی لہر
سرینگر/06اگست: جنوبی کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں اضافہ کے بیچ قاضی گنڈ کے ویسو علاقے میں اس وقت خوف دہشت کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح بندوق برداروں نے دن دھاڑے بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ایک سرپنچ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ادھر جنوبی کشمیر میں پے در پے حملوں کے بعد سرپنچوں اور پنچوں میں خوف د ہشت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حملے کے بعد پولیس و فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی کارروائی عمل لائی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ سی این آئی کو قاضی گنڈ سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ قصبے کے ویسو نامی علاقے میں جمعرات کی اعلیٰ صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح بندوق برداروں نے سجاد احمد کھانڈے نامی بھاجپا سرپنچ کو اْس کے گھر پر دن دھاڑے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق مسلح جنگجوئوں نے سر پنج سجاد احمد نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ خون میںلت پت وہیں گر پڑا ۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے خون میں لت پت سر پنچ کو نزدیکی اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ خیال رہے کہ یہ گذشتہ48گھنٹوں میں جنوبی کشمیر میں پیش آنے والا اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل 4اگست کوبھاجپا سرپنچ عارف احمد کو آکھرن علاقے میں گولی مار کر بری طرح زخمی کیا ۔ ادھر جونہی حملے کی اطلاع موصول ہوئی تو پولیس و فورسز کی اضافہ نفری جائے واردات پر پہنچی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی عمل میں لائی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیہق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے سجاد احمد کھانڈے نامی شہری پر گولیوں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق اگرچہ مذکورہ شخص کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ادھر جنوبی کشمیر میں پنچوں اور سر پنجوں پر مسلسل حملوں کے بعد سر پنچوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں ۔
Comments are closed.