سرینگر/06اگست: اوڑی میں گزشتہ روز نہانے کے دوران غرقآب ہونے والے لڑکے کی نعش کو آج جمعرات کو قریب 18گھنٹوں کی جدوجد کے بعد پانی سے باہر نکالاگیا ہے ۔ پولیس نے نعش کو ضروری لوازمات کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔ ادھر کم عمر لڑکے کی نعش جونہی علاقہ میں پہنچائی گئی تو وہاںکہرام مچ گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحد قصبہ میں گزشتہ روز ایک 10برس کا لڑکا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دریاء میں نہانے کیلئے گیا جہاں وہ پانی کے تیز بہائو میں بہہ گیا اگرچہ مقامی لوگوں اور پولیس نے اس کی کافی تلاش کی تاہم وہ لڑکے کو بچانے میں ناکام رہے ۔ ذرائع کے مطابق 10سالہ محمد مومن ولد جاوید احمد چالکو ساکن سلیکوٹ اوڑی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دریاء پر نہانے گیا تھا جہاں وہ پانی میں ڈوب گیا وہاں موجود لوگوںنے اگرچہ اس کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میںکامیاب نہیں ہے ۔ زرائع نے بتایا کہ مومن کو ڈھونڈنے کیلئے مقامی غوطہ خوروں اور پولیس نے کافی کوشش کی تاہم دیر رات تک وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے اور آج قریب 18گھنٹوں بعد مومن کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ پولیس نے نعش کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔ ادھر جونہی مومن کی نعش کی انکے آبائی علاقہ پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور لوگ جوق در جوق معصوم کے گھر پہنچے اور ان کے افراد خانہ کی ڈھارس بندھائی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.