جمعرات کو مزید 499افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت ، 464افراد صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت
سرینگر/06اگست: جموں کشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ نائب تحصیلدار اور سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید سات افراد کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 437تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں جمعرات کو مزید 499معاملات مثبت سامنے آئیں جبکہ 464افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اور جمعرات کو مزید سات مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد437تک پہنچ گئی ہے۔جمعرات کے روز جو ہلاکتیں ہوئی ان میں نائب تحصیلدار اور سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے ۔ حکام کے مطابق جموں کشمیر جمعرات کے روز سات ہلاکتیں ریکارڈ کی گی۔ان میں ایک نائب تحصیلدار بھی شامل ہے۔آج کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں مولو چھترا گام شوپیان کا55سالہ شہری، نوگام سرینگر کا82سالہ شہری،ملہ باغ سرینگر کا80سالہ شہری اورہندوارہ کا68سالہ شہری شامل ہیں۔شوپیان کے جاں بحق شہری کے بارے میں حکام نے کہا کہ وہ محکمہ مال کا ایک سینئر آفیسر تھا اور اس وقت وہ نائب تحصیلدار وچی کے طور اپنے فرائض انجام دے رہا تھاجبکہ اس کے علاوہ مرنے والوں میں ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے جو43ویں بٹالین سے وابستہ اور اْتر پردیش کا باشندہ تھا اور اس کی عمر50سال تھی۔اس کے علاوہ رسو بڈگام کا ایک65سالہ شہری اور پوتالی جموں کا ایک42سالہ شہری از جان ہونے والوں میں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق جموں کشمیر میں جمعرات کو مزید سات فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح کورونا ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری ہے اور ان کی مجموعی تعداد437تک پہنچ گئی ہے۔ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔اسی دوران جنوبی ضلع شوپیان میں نائب تحصیلدار کی مو ت پر ضلع انتظامیہ نے اپنے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے کورنا سے نائب تحصیلدار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوک کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی ہے اور اللہ تعالی سے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی ہے ۔ اسی دوران جموں کشمیر میں جمعرات کو مزید 499افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد 23454تک پہنچ گئی ہے جبکہ جمعرات کو 464مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو بھی رخصت کئے گئے ۔
Comments are closed.