دفعہ 370کی منسوخی بھارت کا اندرونی معاملہ تھا / وینکیا نائیڈو

اندورن معاملات خاص کر جموں کشمیر کے مسئلے پر کسی ملک کوتبصرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں

سرینگر/06اگست:جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی بھارت کا اندرون معاملہ تھا کی بات کرتے ہوئے بھارت کے نائب صدر وینکیا نائیڈو نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت کے اندورن معاملات خاص کر جموں کشمیر کے معاملے پر کسی کو تبصرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ کے زیر اہتمام سشما سوراج میموریل لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ہند نائیڈو نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے سے ملک کے اتحاد ، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے بڑے مفاد میں لیا گیا تھا۔اور اس معاملے پر وسرے ممالک کو مداخلت یا تبصرہ کرنے سے گریز کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندرون معاملات میںکسی بھی ملک کو بولنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے لیکچر میں کہاکہ ہندوستان ایک پارلیمانی جمہوریت ہے اور آرٹیکل 370 دفعات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی ہے کو پارلیمنٹ میں تفصیلی گفتگو اور ممبروں کی اکثریت کی حمایت کے بعد لیا گیا۔خیال رہے کہ گذشتہ شام چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے جمہوری حیثیت میں کسی بھی یکطرفہ تبدیلی کو ’غیر قانونی‘ اور ’غلط‘ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نائیڈو نے سشما سوراج مرحوم کو ان کی پہلی برسی پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا ، اور انہیں ایک مثالی ہندوستانی خاتون کے طور پر بیان کیا۔

Comments are closed.