بابری مسجد تھی اور رہے گی؛ رُکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی
نئی دہلی:۵،اگست: ایودھیا میں رام مندر کے بھومی پوجن سے پہلے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے رام مندر کی تعمیر کی اجازت دینے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’ غیر منصفانہ اور نامناسب‘ بتایا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی ایسا ہی ٹویٹ کیا۔ اویسی نے بابری مسجد اور اس کے انہدام کی ایک۔ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا”بابری مسجد تھی اور رہے گی“۔اس سے پہلے حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پرینکا گاندھی کے بیان پر طنز کسا تھا۔ پرینکاگاندھی کے بیان پراسدالدین اویسی نے کہا تھا” خوشی ہے کہ اب وہ ناٹک نہیں کر رہے ہیں۔ کٹر ہندوتوا کے نظریے کو گلے لگانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے، لیکن بھائی چارے کے مسئلہ پر وہ کھوکھلی باتیں کیوں کرتی ہیں“۔
Comments are closed.