لاک ڈاؤن کورونا کوپھیلنے سے روکنے کی عارضی سبیل؛ بھارت میں ٹیسٹنگ ریٹ کافی کم : چیف سائنٹسٹWHO
سری نگر :۵،اگست:عالمی ادارہ صحت WHOکی چیف سائنٹسٹ سامیا موامی ناتھن نے واضح کیاہے کہ لاک ڈاؤن کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کی عارضی سبیل ہے ،اوراس اقدام پرتکیہ کرکے کوئی ملک مہلک وائرس پرنہ توقابو پاسکتاہے اورنہ اسے بچ سکتاہے ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق انہوں نے ایک مباحثے میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں کورونامتاثرین کی ٹیسٹنگ ریٹ کافی کم ہے ۔سومیا سوامی ناتھن کاکہناتھاکہ دوسرے کئی ملکوں کے مقابلے میںبھارت میں ٹیسٹنگ ریٹ کافی کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ جن ملکوں بشمول جرمنی،تائیوان،جنوبی کوریااورجاپان نے ٹیسٹنگ ریٹ زیادہ رکھی ،وہ اب کوروناوائرس پرقابو پانے کی کامیابی کیساتھ کوشش کررہے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت WHOکی چیف سائنٹسٹ نے کہاکہ امریکہ میں بھی ٹیسٹنگ کی ریٹ کافی زیادہ ہے۔انہوںنے کہاکہ کوئی ملک آنکھیں بندکرکے کوروناسے لڑنہیں سکتاہے ۔سومیاسوامی ناتھن کاکہناتھاکہ معقول ٹیسٹنگ کئے بغیر کوئی ملک مہلک وائرس سے نجات نہیں پاسکتاہے ۔کورونامخالف ویکسین کے بارے میں عالمی ادارہ صحت WHOکی چیف سائنٹسٹ کاکہناتھاکہ 28ویکسین کلینکوںمیں زیرتجربہ ہیں۔ان میں سے پانچ ویکسین دوسرے مرحلے میں ہیں ۔
Comments are closed.