کوروناوائرس میں بھارت نے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؛24گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد اموات،مریضوں کی تعداد 19لاکھ کے قریب
سرینگر/ 04اگست: بھارت میں کورونا وائرس کے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.5 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 803 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.5 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 803 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں52050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر 1855746 ہوگئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران 44،306 افرادکورونا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی کل تعداد 12،30،510 ہوگئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں صرف 6،941 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی تعداد 5،86،298 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38،938 ہوگئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1519 تک کمی آئی ہے ، جس سے ایکٹیو کیسز 1،47،324 رہ گئے اور 266 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 15،842 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 10،221 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 2،87،030 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں اسی عرصہ کے دوران 121 عدد مریضوں کی کمی ہوئی ہے جس سے اب اس ریاست میں 74،477 فعال کیسز ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 98 سے بڑھ کر 2594 ہوگئی ہے۔ اب تک ریاست میں کل 62،500 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔آندھرا پردیش میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں 1973 کا اضافہ ہوا ، جس سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 76،377 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 1،537 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور مجموعی طور پر 88672 افراد جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ تمل ناڈو میں سرگرم کیسز کم ہوکر 56،698 رہ گئے ہیں اور4241 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 202283 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں 40،191 فعال کیسز ہیں اور اس وبا سے 1778 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 55،393 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 21683 فعال کیسز ہیں اور 1،731 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 54،818 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست بہارکا نمبر ہے جہاں فعال کیسز کی تعداد 20770 ہوگئی ہے۔ ملک کی اس ریاست میں 330 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 38228 افراد جان لیوا وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کے 18،708 فعال کیسز ہیں اور 563 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 49،675 افراد اس جان لیوا وباسے شفایاب ہوئے ہیں۔ گجرات میں 14،599 فعال کیسزہیں اور 2،508 افراد ہلاک۔ ریاست میں 47،478 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کافی حد تک قابو میں آگئی ہے اور مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے۔ دارالحکومت میں ایکٹیو کیسز کم ہوکر 10،207 رہ گئے ہیں۔ وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4021 ہوگئی ہے اور اب تک 1،24،254 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 900 ، راجستھان میں 715 ، ہریانہ میں 440 ، پنجاب میں 442 ، جموں و کشمیر میں 407 ، اڈیشہ میں 207 ، جھارکھنڈ میں 125 ، آسام میں 109 ، اتراکھنڈ میں 90 ، کیرالہ 84 ، چھتیس گڑھ میں61، پڈوچیری میں 56 ، گوا میں 56 ، تری پورہ میں 28 ، چنڈی گڑھ میں 19 ، ہماچل پردیش میں 14 ، انڈمان نکوبارمیں 10 ، لداخ اور منی پور میں سات سات ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پانچ پانچ ، اروناچل پردیش میں تین ، دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں دودو اور ایک سکم میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔
Comments are closed.