سرینگر/ 04اگست: ضلع بانڈ ی پورہ کے نالہ مدھومتی میں آج مزید دو نوجوان ڈوب گئے جن میں سے ایک کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دوسرے لڑکے کو بچالیا گیا ہے ۔ اس طرح سے وادی میں بچوں کے غرقآب ہونے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ا گرچہ انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم اس طرح کے حادثات رکنے کانام نہیں لیتی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں رواں برس مئی کے مہینے سے اب تک قریب 30غرقآبی کے واقعات رونماء ہوئے ہیں جن میں وادی کشمیر کے ہر ضلع میں بچے اور نوجوان ڈوب کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تازہ واقعے میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نالہ مدھومتی میں آج مزید دو کم عمر لڑکے ڈوب گئے ہیں جن میں سے ایک لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرے کو بچالیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ کلوسہ بانڈی پورہ میں نالہ مدھومتی میں سمین شبیر گنائی ولد شبیر احمد گنائی 15سالہ اور فردوس احمدم جس کی عمر 16برس بتائی جاتی ہے دونوں نوپورہ بانڈی پورہ کے رہنے والے ہیں نہانے کے دوران پانی کے تیز بہائو میں بہہ گئے جس دوران وہاں موجود لوگوں نے دونوں کو بچانے کی خاطر پانی میں چھلانگیں لگائی اور دونوں کو پانی سے باہر نکال کر نزدیکی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پر ڈاکٹروںنے سمین شبیر کو مردہ قراردیا جبکہ دوسرے لڑکے کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے قانونی لوازمات کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.