کورنا وائرس کا بڑھتا پھیلائو اور اموات میں اضافہ پلوامہ میں 6اگست کی صبح تک سخت ترین بندشوں کا نفاذ ہوگا / ضلع مجسٹریٹ

سرینگر/ 04اگست: جنوبی ضلع پلوامہ میں کورنا وائرس کیسوں میں اضافہ اور اموات کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پورے ضلع میں6اگست صبح کے 6بجے تک بندشوں کا نفاذ عمل میں لایا ہے جس دوران تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہے گی جبکہ پبلک و پرائیوٹ ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد رہے گی ۔ اسی دوران ضلع انتظامیہ نے واضح کر دیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع انتظامیہ پلوامہ نے پورے ضلع میں 6اگست کی صبح تک سخت ترین بندشیں عائد کی ہے ۔ ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق ضلع میںکورنا وائرس کیسوں میں اضافہ اور ان اطلاعات کی کچھ مقامات پر لوگ بنا ماسک کے گھومنے کے علاوہ سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا ہے کے پیش نظر ضلع میں 6اگست کی صبح تک سخت ترین بندشیں عائد رہی گی جس دوران ضلع میں مکمل لاک ڈائون کے علاوہ ایک جگہ پر دو سے تین لوگوں کے جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہو گی ۔ ساتھ ہی ضلع میں شام نو بجے سے صبح 9بجے تک رات کا کرفیو نافذ رہے گا ۔ جبکہ دیہی اور قصبہ جات میں تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیاں معطل رہے گی ۔ اور صرف ضروری اشیائے کی گاڑیوں کی نقل و حمل کی اجازت ہو گی ۔ ضلع انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والو ںکے خلاف سختی سے نمٹا یا جائے گا اور جو بھی ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف قانونی کارورائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Comments are closed.