سرینگر/ 04اگست: سرحدوں پر جاری جنگ جیسی صورتحال کے بیچ منگل کو ایک مرتبہ پھر سرحدوں پر تنائو کا ماحول دیکھنے کو ملا جس دوران پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں شدید نوعیت کی گولی باری ہوئی ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سرحد کے قریب کئی دھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔ سرحدوں پر آر پار جاری گولی باری اور شلنگ کے باعث سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلا ہے جبکہ دونوں اطراف سے الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین سرحدوں پرکشیدگی برقرار ہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے ایک مرتبہ پھر منگل کو پونچھ کے مینڈھر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیوں کو شنانہ بنا کر شدید فائرنگ کی ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے اس حملے کا بھر پور اور موثر جواب دیا تاہم آر پار شدید گولی باری اور شلنگ کے نتیجے میںکوئی جانی نقصان نہیںہوا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ پاکستان نے چھوٹے ہتھیارو ںسے بھارتی چوکیوںکو نشانہ بنا رک فائرنگ کی ۔ جس کو بھر پور انداز میں جواب دیا گا ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کئی ڈھانچوں کو نقصان ہو گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایاجب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ادھر سرحدوں پر جاری مسلسل تنائو کے باعث سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلا ہو چکی ہے جبکہ بار بار فائرنگ اور شلنگ کے باعث ہوئے نقصان سے بچنے کیلئے اب محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.