ٹول ٹیکس کے معاملے پر لکھن پور میں تصادم آرائی؛ٹول پلازاکی توڑ پھوڑ،4 افرادزخمی،علاقہ میں پابندیوں کااطلاق

جمو ں :۴،اگست: اضافی ٹول ٹیکس وصولنے کے معاملے پرملازمین اورکچھ عام شہریوں کے درمیان تلخ کلامی اورہاتھاپائی کے بعدمشتعل لوگوں کے ایک گروپ نے جموں ،پٹھانکوٹ شاہراہ پر قائم لکھنپور ٹول پلازاکی توڑ پھوڑ کردی۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ طرفین کے درمیان ہوئی تصادم آرائی میں چار افرادزخمی ہوگئے ،جن کواسپتال منتقل کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق سوموار کوشام دیرگئے یہ واقعہ ا±س وقت پیش آیا جب مقامی لوگوں نے ،جو شاہراہ سے گذر رہے تھے، ٹول ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا جس کے بعد طرفین میں گرم گفتاری ہوئی۔لوگوں نے ملازمین پراضافی ٹول ٹیکس طلب کرنے کاالزام عائد کی ،اوراس معاملے پرطرفین کے مابین تلخ کلامی کے بعدنوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی ۔پولیس حکام کے مطابق معاملہ بہت جلد بگڑ گیا اور طرفین میں جھڑپ جھڑ گئی جس کے دوران چار افراد زخمی ہوگئے۔ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ او پی بھگت کے مطابق تین سے چار نوجوان زخمی ہوئے ہیں اور ا±ن کی حالت مستحکم ہے۔مقامی لوگوں نے جموں ،پٹھانکوٹ شاہراہ پر قائم لکھنپور ٹول پلازا کے ملازمین کے ساتھ جھڑپ کے بعد مذکورہ ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی۔پولیس ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران مزید مقامی افراد جائے مقام پر پہنچے اور انہوں نے لکھنپور ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی جس کے بعد وہاں پولیس اور فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرا نے بتایاکہ صورتحال پرقابو پانے کیلئے پولیس تھانہ کٹھوعہ اورپولیس تھانہ لکھنپور کی حدودمیں پابندیاں عائد کردی گئیں ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں اورمحفوظ رہیں ۔ایس ایس پی نے خبردار کیاکہ کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پولیس کارروائی کی جائیگی ۔

Comments are closed.