عیدالاضحیٰ کی تقریبات جموں کشمیر حکومت کی جانب سے یکم اور دو اگست کو تعطیل کا اعلان
سرینگر/31جولائی: جموں کشمیر حکومت نے عید الاضحی کے پیش نظر یکم اور دو اگست کو عید کی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حکمنامہ میں 31جولائی کو عید تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جو بعد میں منسوخ کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق عید الاضحی کے پیش نظر جموں کشمیر حکومت نے یکم اور دو اگست کو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں جمعہ کی صبح جنرل ایڈ مسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق عید الاضحی کے پیش نظر جو چھٹی 31جولائی کو مقرر کی گئی تھی اس کو اب منسوخ کیا جاتا ہے اور اس کے بدلے اب یکم اگست بروز سنیچراور دوم اگست بروز اتوار کو دو دنوں کی چھٹی ہو گی ، جبکہ پہلے جاری کردہ حکمنامہ منسوخ کیا جاتا ہے ۔
Comments are closed.