پونچھ سرحدی پٹی پر تعینات بی ایس ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر/31جولائی: صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں تعینات سرحدی حفاظتی دستہ سے وابستہ ایک فوجی اہلکار آج اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں تعینات سرحدی حفاظتی دستہ ’بی ایس ایف‘ اہلکار کانسٹیبل آر روندرا 72بٹالین بی ایس ایف سے وابستہ اہلکار سنگلی پوسٹ منکوٹ سیکٹر میں تعینات تھا جس دوران مذکورہ اہلکار کے دل میں اچانک زور دار درد پیدا ہوا اور وہ زمین پر تڑپتا رہا تاہم دیگر ساتھیوںنے اس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروںنے اس کو مردہ قراردیا ۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او منڈھیر منظور کوہلی نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے اور مہلوک اہلکار کی نعش کو قانونی لوازمات پورے ہونے کے بعد وارثین کو سونپ دی جائے گی ۔

Comments are closed.