سرینگر/30جولائی: جھلسادینے والی گرمی میںشہر سرینگر اور وادی کے دیگر اضلاع میں بجلی کی آنکھ مچولی اور پینے کے صاف پانی کی سپلائی میں بیجا کٹوتی کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے گرمی کے ان ایام میں لوگ سخت پریشان ہوجاتے ہیں جبکہ پانی میسر ہونے سے بھی انہیں دقتوں کا سامنا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کی آنکھ مچولی کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات درپیش آرہی ہے شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر مختلف علاقوں میں بجلی کی بے وقت کٹوتی سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے نہ پنکھے چلتے ہیں اور نہ اے سی کام کرتا ہے جبکہ ریفریجریٹر بھی بے کار ہوجاتے ہیں جو کھانے پینے کے خراب ہونے کا باعث بن جاتے ہیں جبکہ پھنکے اور اے سی کام نہ کرنے سے لوگوں کا گرمی سے بُراحال ہوجاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ رواں برس گزشتہ برس کے بنسبت بجلی کی کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ دریں اثناء شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی بھی قلت پائی جاتی ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ گرمی کے ان ایام میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے دشواریاں پیش آرہی ہے جبکہ پینے کی سپلائی با ر بار منقطع رہنے سے لوگ ٹیوب ویہلوں کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای اور محکمہ پی ڈی ڈی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی فراہمی اور پینے کے پانی کی سپلائی کی معقول فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.